الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں کے ٹربیونل کو تبدیل کردیا


اسلام آباد(صبا ح نیوز)الیکشن کمیشن آف اکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل کو تبدیل کردیا،تینوں حلقوں کے  کیس راولپنڈی ٹریبیونل کو منتقل کردیئے گئے ۔مسلم لیگ ن اور استحقام پاکستان پارٹی کے کامیاب امیدوار نے ٹربیونل کی تبدیلی کی درخواست کی تھی۔منگل کوالیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیاتھا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ اور استحقام پاکستان پارٹی کی درخواستیں منظور کرلیں۔  واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگی ایم این ایز اور ایک  استحقام پاکستان پارٹی کے ایم این اے نے درخواست دائر کی تھی۔

تینوں ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کر دیئے۔ کیسزاب راولپنڈی ٹریبیونل سنے گا۔