وزیراعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان  نے  ملاقات کی ہے، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود  کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے  

،ایوان بالا کا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔