اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے ملائیشیا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نائب ویزر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملائیشیا میں سیلاب سے ہونے والی تبای کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔
اسحاق دار نے ملائیشیا میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی اور ملائیشیا کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور ملائیشیا کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے مشکل وقت میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا ۔دونوں وزرا ء نے دونوں ممالک کے قدرتی آفات سے بچا کے اداروں کے درمیان پاکستان سے انسانی امداد کے حوالے سے بات چیت پر اتفاق کیا۔
Load/Hide Comments