سپریم کورٹ،چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ۔پیر کو سپریم کورٹ میں چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں، چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔

جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ہیں؟ ۔ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں قانون میں ترمیم کر دی اور پھر کہہ رہے ہیں چیئرمین کو اختیارات کے استعمال سے بھی روکیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے موجودہ کیس کے فیصلے پر تعیناتیوں کا معاملہ طے ہو گا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔