انسدادہشتگردی عدالت ،صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (صباح نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کر لی۔دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مطیع اللہ جان کو اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔