اسلام آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے فلسطین کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو اب اپنی بقا کی فکر میں اٹھنا چاہیے،غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت پر اگر انصاف قائم کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں تو مسلم حکمرانوں کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا جواب طاقت سے دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا میں موجود تمام ادیان سے بڑھ کر پر امن دین ہے،اسلام نہ صرف مسلمانوں کے حقوق کا محافظ ہے بلکہ اسلام کے نزدیک فتنہ پرور کافروں کے علاہ باقی تمام انسانوں کی جانیں بھی محترم ہیں۔ناظمہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا نہتے اہل غزہ کے خلاف اسرائیل کی اس دہشت گردی کا منہ توڑ جواب اب مسلم حکمرانوں اور افواج کو دینا ہوگا،اور قرآن کے حکم کے مطابق برابری کی بنیاد پر معاملات طے کرنے ہوں گے ورنہ ایک بڑا خطہ جنگ کا میدان بن جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ ، ایران اور لبنان میں اسرائیل کی دہشت گردی پر نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے تاکہ امن قائم ہوسکے