اسلام آباد (صباح نیوز)ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی کی 9 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔