اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کے فیصلہ کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کے فیصلہ کی تاریخ تبدیل،الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ اب جمعہ 29 نومبر کی بجائے 3 دسمبر کو سنائے گا،

الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز 29 نومبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے نئی کاز لسٹ جاری کردی ۔ اسلام آباد کے  تینوںحلقوں سے جیتنے والے مسلم لیگ ن اور استحقام پاکستان پارٹی کے امیدوار نے ٹریبونل کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ تحریک انصاف نے ٹریبونل کی تبدیلی کی مخالفت کی تھی