اسلام آباد(صباح نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لبنان میں جنگ بندی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدہ ایک بار پھر اسرائیل کی مزاحمت کاروں کے سامنے شکست کی علامت ہے۔
سابق امیر جماعت نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف کرمنل کی طرف سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے پر پاکستان حکومت بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا نہ صرف اعلان کرے بلکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت ختم کرنے کی قراداد پیش کرے کیونکہ اسرائیل ایک قابض اور ناجائز ریاست ہے ۔