اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہبھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ریاست کو کمزور سمجھنے والوں کو سبق مل گیا،امید ہے تحریک انصاف کا بار بار احتجاج کی کال کا بخار اتر گیا ہو گا۔ ااسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ گر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟، پی ٹی آئی والے پہلی بار نہیں بھاگے، علی امین گنڈاپور کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے لیکن پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، آپ لیڈر تھے تو آگے آکر گولی کھاتے، بھاگنے والی خاصیت گیدڑوں میں ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، پی ٹی آئی لیڈروں کی تاریخ ہے یہ کئی دفع بھاگے ہیں، لیڈر اپنی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکلے۔۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ لاشیں صرف رینجرز اور پولیس کی گری ہیں، پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے پاس آنسو گیس کے شیل تھے، کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے اور بھاگ گئے، ریاست اور سکیورٹی اداروں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، جن لوگوں نے قانون توڑا صرف ان کو گرفتار کیا گیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے آجاتے ہیں لیکن ضلع کرم کوئی نہیں جاتا،امید ہے ۔انہوںنے کہا کہ آپ اسی وقت ہنگامہ کرتے ہیں جب غیر ملکی دوست مہمان آئے ہوتے ہیں، یہ 9 مئی ٹو تھا، یہ بغاوت کی کوشش تھی ،پورے پنجاب سے آپ کے لیے کوئی نہیں نکلا، سندھ اور بلوچستان سے بھی آپ کیلئے کوئی نہیں آسکا، آپ نے صرف خیبرپختونخوا کے وسائل کیساتھ وفاق پر چڑھائی کی، وفاق پر چڑھائی کا مرکز پشاور کا وزیراعلیٰ ہائوس اور خیبرپختونخوا حکومت ہے۔۔طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور تو ایسے آئے تھے جیسے بڑے فاتح ہیں، علی امین گنڈاپور ایسے تقاریر کررہے تھے جیسے بہت بڑا انقلاب آگیا ، آپ سے ہمیشہ نرم رویہ اختیار کیا گیا، ریاست کے مذاکرات کی کوشش کو کمزوری سمجھنے والوں کو سبق مل گیا ہوگا کہ ریاست اور حکومت سے نہیں لڑا جاسکتا، امید ہے آپ کا بخار آخری کال سے اتر گیا ہوگا۔