اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام سکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام سکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے ،پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے بعد ملک میں زندگی معمول پر آگئی،

راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام نجی اور سرکاری سکول احتجاج کے باعث 4 دن کی بندش کے بعد  کھل گئے ، تینوں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی  سکول کھولنے کی تصدیق کی ہے، والدین کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے آگاہ کیا گیا ۔