پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سینیٹر نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کیلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا  کہ یہ تو کفن باندھ کر آئے تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے 5،5 بندے بھی نہیں لاسکیں گے اب گنڈا پورنہیں بلکہ بشری بی بی گرفتار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ غریب کارکن تو ڈی چوک پہنچا لیکن قیادت نہیں پہنچی، آخر یہ سب کہاں تھے؟ واوڈا نے الزام لگایا کہ یہ سب اس لیے نہیں آئے کہ کمپرومائزڈ ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اب گنڈا پور نہیں بلکہ بشری بی بی گرفتار ہوں گی،ایک خاتون نے کہا کہ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک سے نکلوں گی، لیکن وہ سب سے پہلے فرار ہوگئیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پورکے حوالے سے کہا کہ انہیں تو کارکنان واش روم بھی نہیں جانے دے رہے تھے۔سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ 190 ملین پاونڈ بانی نے نہیں، گدھ نے کھائے اور گھڑیاں بھی بانی نے نہیں، گدھ نے ہی بیچیں۔انہوں نے 9 مئی واقعہ کا الزام بھی گدھ پر لگاتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا جن بھوت بھی گدھ نے ہی بنایا تھا