آٹھ مارچ کو حجاب کا بین الاقوامی دن قراردیا جائے،پیرنورالحق قادری


اسلام آباد(صباح نیوز)مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر پیرنورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ آٹھ مارچ کو حجاب کا بین الاقوامی دن قراردیں تاکہ دنیا بھر میں مذہبی مسائل کا شکار مسلمان خواتین سے یکجہتی کااظہار کیاجاسکے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے نام ایک خط میں کہاکہ یوم حجاب سے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی توجہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کی حمایت یافتہ ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان خواتین سے جسمانی اور نفسیاتی طورپر برے سلوک کی طرف دلانے میں مدد ملے گی ۔