اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور کارروائی کے دوران 3خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔اپنے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
صدرآصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ اپنے پیاروں سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوان لائق تحسین ہیں۔ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔