کیف(صباح نیوز)روس نے رات گئے یوکرین پر 188 ڈرونز برسا دئیے جو اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردئیے جبکہ 96ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے۔ روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کیلئے ڈمی ڈرونز بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز کو مارگرایا گیا جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا۔ تاحال ان حملوں میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی اور ملٹری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments