سپریم کورٹ ، گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے گلگت بلتستان اعلی عدلیہ میں تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزاروکیل مخدوم علی خان نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حالات کی وجہ سے اسلام آباد نہیں آسکا، گلگت بلتستان عدلیہ میں تقرریوں کا معاملہ اہم ہے،

ویڈیو لنک سے دلائل دینا مشکل ہوگا، عدالت سے استدعا ہے آئندہ ہفتہ کی کوئی تاریخ دے دیں، میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر آکر دلائل دوں گا۔عدالت نے وکیل کی استدعا پر گلگت بلتستان اعلی عدلیہ تقرری کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی