اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلبہ یونینز بحالی سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے حکومت کو نوٹسز جاری کرد ئیے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments