اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کیلئے 15 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلا روس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکوف کی موجودگی میں ان معاہدوں پر دستخط اور ان کا تبادلہ کیا گیا۔ بیلاروس اورپاکستان کے درمیان جامع تعاون کے روڈ میپ 27-2025 پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کی جانب سے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے دستخط کئے۔ پاکستان کی وزارت تجارت اور بیلاروس تعاون جمہوریہ کی انسدادِ اجارہ داری کے ضابطے اور تجارت کی وزارت کے درمیان الیکٹرانک کامرس تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کی جانب سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر معاہدہ پر دستخط ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ ٹر میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل پاکستان اور ریپبلکن یونٹیری انٹرپرائز کے درمیان ایکریڈیٹیشن کے میدان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ ٹر میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔بیلاروس کی کمیٹی آف اسٹیٹ کنٹرول اور پاکستان کے آڈیٹر جنرل کے دفتر کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،
پاکستان کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل اور بیلاروس کی جانب سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ بیلاروس کی سٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے مالیاتی نگرانی کے محکمے اور مالیاتی نگرانی یونٹ اور حکومت پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ سے متعلق مالیاتی انٹیلی جنس کا تبادلہ، پیشگی جرائم اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔پاکستان کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ڈائریکٹر جنرل لبنی فاروق ملک اور بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔ پاکستان کسٹمز کے وفاقی بورڈ آف ریوینیو اور کوپربلاکن آف دی سٹیٹ کسٹم کمیٹی کے درمیان دو طرفہ تجارت کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے تبادلے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے ممبر (کسٹمز آپریشنز)، ایف بی آرمحمد جنید جلیل خان جبکہ بیلاروس کی طرف سے وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری جنرل، پاکستان اکیڈمی آف سائنسزڈاکٹر محمد اسلم بیگ اور بیلاروس کی طرف سیوزیر خارجہ میکسم رائزنکوف نے دستخط کئے۔
پاکستان کی حکومت اور جمہوریہ بیلاروس کی حکومت کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ پر معاہدہ پر دستخط کئے گئے ، پاکستان کی جانب سے وزیر برائے مواصلات، نجکاری، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان اور بیلاروس کی طرف سے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر الیکسی لیاخنووچ نے دستخط کئے۔ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون سے متعلق یادداشت پر قدرتی وسائل اور جمہوریہ بیلاروس کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ اور وزارتِ ثقافت کی طرف سے دستخط ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم اور بیلاروس کی جانب سیجمہوریہ بیلاروس کے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے وزیر سرگئی مسلیاک نے دستخط کئے۔روک تھام اور ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کے لئے بیلاروس کی وزارت برائے ہنگامی حالات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کیقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کی جانب سیممبر این ڈی ایم اے سید قاسم محمد ادریس مسعود اور بیلاروس کی جانب سے ہنگامی حالات کے وزیر وادیم سینیاوسکی نے دستخط کئے۔پاکستان کے قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن (نیوٹیک) اور تعلیمی ادارے “ریپبلکن ادارہ سازی کے اداریکے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن محمد عامر جان اور بیلاروس کی جانب سے تعلیمی ادارے کے ریکٹر “ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ فار ووکیشنل ایجوکیشن والیری گولوبوسکی نے دستخط کئے۔
جمہوریہ بیلاروس اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ کیپٹن( ر)خرم آغا اوربیلاروس کی جانب سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر انصاف ایوگینی کووالینکو نے دستخط کئے۔پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور ریپبلکن یونیفورٹائنر پرایننٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت صحت ندیم محبوب بیلاروس کی جانب سے جمہوریہ بیلاروس کے سفیر برائے اسلامی جمہوریہ پاکستان آندرے میٹیلیسا نے دستخط کئے۔پاکستان حلال اتھارٹی کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور حکومت بیلاروس کے سرٹیفیکیشن سینٹر نے دستخط کئے۔پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اوربیلاروس کی طرف سے بیلا روس کے پاکستان میں سفیر آندرے میٹیلیسا نے دستخط کئے۔ اس موقع پروزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کئے۔