اسلام آباد(صباح نیوز)جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے آج منگل 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری صورتحالکے؎مد نظر 26 نومبر منگل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔۔