کوئٹہ(صباح نیوز) سابق ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان اور ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا کمیٹی سے بھرپور تعاون کریں اور مغوی بچے مصور کاکڑ کی بازیابی کی تحریک کا حصہ بنیں –
اپنے جاری بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بچے کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی لاپرواہی اور فرائض کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں عوامی غم و غصہ اور دبا ناگزیر ہے تاکہ مغوی بچے کی بازیابی کے لیے بھر پور اواز اٹھاء جا سکے اور حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری اور فرض کو پہچانتے ہوئے بروقت حکمت عملی اپنائیں اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروائیں