عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔ اسد عمر


اوچ شریف(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اپنے ممبران تو سنبھالے نہیں جاتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور کرانے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صبح سے رات تک عوم کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سبسڈی پیکج دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت میں خصوصی ترقی ہورہی ہے۔