طالبعلم کے اغوا کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال


کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ، کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اس تناظر مین  بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی ، ہڑتال کے باعث کوئٹہ، لورالائی اور کوہلو میں تمام سرکاری اور نجی سکول بند ہیں، مڈل کلاس اور سرکاری  سکولوں کے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔گزشتہ روز 11 سالہ مغوی طالبعلم مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔