اسلام آباد (صباح نیوز)سرکاری حج سکیم کیلئے پہلے 6 روز میں 15844 درخواستیں موصول ہو گئیں۔ دستاویزکے مطابق اسلام آباد میں 4855 ،کراچی میں 3053 ، لاہورمیں5118،ملتان میں 1807 اورکوئٹہ سے 381 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
دریں اثنا ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے موبائل ایپ پاک حج فعال کردی گئی ،عازمین حج رجسٹریشن لاگ اِن کیلئے شناختی کارڈ اور حج درخواست نمبر استعمال کریں۔