اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج یا یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی سیاست انتشاریوں کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں نے دھرنے سے جان چھڑانے کے لیے خود گرفتاریاں دی ہیں،کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاجی کال نہیں یلغار کی دھمکی دی ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جڑواں شہروں میں مکمل طور پر امن ہے، اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، پولیس کو پی ٹی آئی رہنماوں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے لیے راستہ بند کیے ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی کے احتجاج کا مقصد انتشار پھیلانا ہوتا ہے، ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات ہوتی ہیں کہ گزشتہ احتجاج میں ان کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا، ان گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے انتشار پھیل رہا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیلاروس کا وفدآج پہنچ رہا ہے، کل ان کا صدر اسلام آباد پہنچے گا، اس طرح احتجاج کی کال دے کر یہ کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمیشہ جلاو گھیراو انتشار کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کے انتشار سے شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہوئے ہیں، کے پی وزیراعلی بار بار اسلام آباد میں حملہ ور ہوتے ہیں، کے پی میں کوئی فلاحی پروجیکٹ نظر نہیں آتا۔