عالمی برادری کو اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنی چاہئیں ،حماس


غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) نے کہا ہے کہ  شمالی غزہ میں منظم نسل کشی اور کمال عدوان ہسپتال پر قابض فوج کی وحشیانہ جارحیت پر  اسرائیلی ریاست کو عبرت ناک سزا دی جائے،

عالمی برادری کو اسرائیل پر  پابندیاں عائد کرنی چاہئیں ۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی   فوج کے ہولناک مظالم انسانیت کی توہین، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی مخالفت ہے۔ اسرائیلی ریاست کے ان جرائم پر عالمی برادری کو اسرائیلی ریاست کو کڑی سزا دینا چاہیے اور قابض ریاست پر کڑی پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔