واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب اور سینیٹر برنی سینڈرز نے عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے فلسطین میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم یاہو اور یوآو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔راشدہ طلیب نے کہا کہ امریکا نے نسل کشی کے آغاز سے اسرائیلی حکومت کو 18 ارب ڈالر سے زیادہ کے ہتھیار فراہم کیے ہیں، بائیڈن انتظامیہ اب اس بات سے انکار نہیں کر سکتی کہ یہی امریکی ہتھیار بے شمار جنگی جرائم میں استعمال ہوئے ہیں، جس میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کو فوری طور پر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی ان خلاف ورزیوں سے الگ ہوجانا چاہیے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع گیلنٹ کو گرفتار کرکے آئی سی سی کے سامنے لایا جانا چاہیے۔امریکی سینیٹر