وفاقی دارالحکومت کی فضا صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت کی فضا صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی، زہریلے ذرات کی مقدار مقررہ حد سے بھی دگنا ہوگئی ۔،پاک ای پی اے کی رپورٹ کے مطابق  زہریلے ذراتPM2.5کی مقدار80g/m سے تجاوزکرگئی جبکہ فضا میں زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدارکسی صورت 35g/mسے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ صبح دفتری اوقات اور مغرب سے رات تک ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حد تک چلاجاتاہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ائیرکوالٹی زہریلی ہونے کے باجود وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پاک ای پی اے سخت ایکشن نہیں کررہاہے