بلوچستان میں فوجی آپریشن کے بارے میں وفاق اور صوبائی حکومت کے موقف میں تضادہے،حافظ حسین احمد


جیکب آباد(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق بلوچستان میں فوجی آپریشن کی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ڈائیلاسسز کے دوران سندھ کے صحافیوں کے اصرار کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپیکس اجلاس میں دو روز قبل ملکی سطح پر فیصلے سامنے آئے ہیں لیکن اب کیا صوبہ بلوچستان کے لیے وفاق کے کوئی انفرادی اور الگ فیصلے ہیں جن کے بارے صوبائی حکومت کا اور موقف سامنے آتا ہے، تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا تحریک انصاف کے ساتھ باضابطہ کوئی اتحاد نہیں صرف پارلیمنٹ کی کاروائی میں مشترکہ نکات پر تعاون ہوسکتا ہے