غزہ(صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے امکان سے قطع نظر جو حقیقت سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ بین الاقوامی انصاف ہمارے ساتھ ہے اور یہ غاصب صیہونی وجود کے خلاف ہے۔الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اجتماعی بیداری اور قابض ریاست کے حقیقی دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کرنا فلسطینیوں کے مفاد میں ہے اور ہمارے مقصد کے مستقبل اور ہماری اگلی آزادی کا مقصد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست سچائی کا مقابلہ کرتی ہے۔ انصاف کے تصور سے متصادم ہے اور انسانی اقدار سے ٹکراتی ہے۔ سفاکانہ، بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ دہشت گردی ہی ناجائز قبضے کو برقرار رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments