اسپیکر ہائوس میں اپوزیشن اور حکومتی رہنمائوں کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)روابط میں پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر ہائوس میں اپوزیشن اور حکومتی رہنمائوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  اسپیکر ہائوس میں اپوزیشن اور حکومتی رہنمائوں کی ملاقات ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے اسد قیصر ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔اسد قیصر نے قومی اسمبلی کمیٹیوں پر اسپیکر سے گفتگو کی،

اسد قیصر کی موجودگی میں ہی محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ بھی اسپیکر ہائوس پہنچے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر ہائوس میں رہنمائوں کا موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے حکومت کو سیاسی جماعتوں سے رویہ درست رکھنے کا کہا۔محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ہائوس میں ایاز صادق سے ملاقات کیلئے گیا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ میں نے ملاقات میں قومی اسمبلی کمیٹی پر بات چیت کی۔