اسلام آباد(صباح نیوز )وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین سے قازقستان کے نائب وزیر خارجہ علی بیک باکاییو نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات میں صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہیں ،
دونوں اطراف سے صنعتی اور زرعی تعاون پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔قازقستان کے نائب وزیر خارجہ علی بیک باکاییو نے کہا کے قازقستان پاکستان کے زرعی تجربے سے مستفید ہونے کا خواہاں ہے ،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے مزید کہا کیقازقستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔