گوادر(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ایف سی سیکورٹی اداروں حکومت کی غفلت کوتاہی ہی کی وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں۔بلوچستان میں فوجی آپریشن کی نہیں روزگار ،انصاف کی فراہمی ،قانونی تجارت،قانون وکاروبارکی بحالی کی ضرورت ہے۔
فوجی آپریشن سے سے پہلے بھی قبرستان ،ہسپتال آباد شہردیہات ویران ہورہے ہیں بلوچستان کو حالت جنگ میں بارودپرفوجی آپریشن لاکرکھڑاکیاہے ۔پنڈی اسلام آبادکے حکمران طاقت کا استعمال کرکے بلوچستان کے حالات ایک بارپھر خراب کر رہے ہیں عوام اس ظلم کے خلاف بھر پور مذاہمت کریں گے سڑکوں پر نکلیں گے ایوان کے اندروباہر احتجاج کریںگے۔ مصور کاکڑ کا چھ دن گزرنے کے باوجودبازیاب نہ ہونا85ارب کھانے والے سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر تربت میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ چوکیدار وحکمران کو ذمہ داری کیساتھ ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینا چاہیے ۔عوام کی جان ومال کی حفاظت میں آئی جی ایف سی ،آئی جی پولیس ،
سیکورٹی ادارے حکومت کی ناکامی لمحہ فکریہ ہے ۔نوارب روپے کے کیمرے ،85ارب کھانے کے باوجود عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔سیکورٹی اہلکارسیکورٹی اداروں کی حفاظت میں مصروف ہیں ۔سیکورٹی کیمرے غیر فعال وخراب ہونے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔شہرکو محفوظ بنانے کے نام پر سینکڑوں کیمرے کس نے لگائے کیوں نہیں چل رہے ذمہ داران کون ہیں کب متعلقہ ذمہ داران زبان کھولیں گے۔لگتا ہے سیکورٹی کیمرے لگانے والوں نے کمیشن کھاکے ناکارہ کیمرے وناکارہ ناکام سسٹم انسٹال کیے ہیں۔اعلیٰ حکام ذاتی مفادات کمیشن وکرپشن مین ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے اسی وجہ سے سب خاموش اورایک دوسرے کوبچارہے ہیں شہریوں کے تحفظ کرنے والوں کی غفلت کے خلاف سب ملکر آوازاُٹھائیں تاکہ عوام کی جان ومال محفوظ رہیں ۔ظلم،ناانصافی، اغوا،بدامنی،بدعنوانی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے شہریوں کے اغواء میں ملوث ہیں چھوٹے شہر کے سینکڑوں سیکورٹی اہلکارمصورخان کی برآمدگی میں ناکام ہوئے ذمہ داران ایف سی ،سیکورٹی ادارے وحکومت ہے ۔
کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز،سینکڑوں ایف سی اہلکار ،پولیس کے نوہزار اہلکار آفیسر ،گاڑیاں ،تھانے سب عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوئے ہیں ۔شہریوں تاجروں ،سیاسی قوتوں کا سیکورٹی اداروں کی ناکامی کے خلاف اورمصورخان کی بازیابی کیلئے احتجاج آئندہ شہر یوں کی حفاظت کیلئے بھی ضروری ہے انشاء اللہ ہم ہم اسی طرح متحد رہے تو مجرم،قصوروار،ذمہ داران سب غفلت سے بیدار ہوں گے مصورخان کا اغواء ،عدم بازیابی پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے فوجی آپریشن کے بجائے عوام کی حفاظت کی جائے سابق فوجی آپریشنز کے نتائج دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ فوجی آپریشن وسائل کو ہڑپ کرنے نفرت پھیلانے کی سازش ہے