سینیٹر شیری رحمان کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے خیبر پختون خواہ کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔جمعرات کو جاری  مذمتی بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں اوچت کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہوں، حملوں میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں،

اللہ انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، اس گھنانے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایسے حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمیں مزید متحد کرتے ہیں۔