اسلام آباد (صباح نیوز)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجلاس غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتاہے اور اس امر پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران اور بالخصوص پاکستان کی حکومت ان مظالم پر خاموش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی بھی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت پر زور دیا کہ کشمیر کاز کے لیے جاندار موقف اپنائے۔
اعلامیلہ میں کہاگیا کہ ملی یکجہتی کونسل ملک میں قیام امن اور مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ ملک میں ایک منظم سازش کے ذریعے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے، حکومت اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے۔پارہ چنار میں دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کی اجلاس میںمفتی گلزار احمد نعیمی، مرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان، پیرسید محمد صفدر شاہ گیلانی، سیکرٹری جنرل جمیعت علمائے پاکستان، سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹر جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان،علامہ شبیر حسن میثمی سیکرٹری جنرل ملی اسلامی تحریک پاکستان، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، سرپرست جمعیت اہل حدیث پاکستان، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، صدر نشین البصیرہ، پیر غلام رسول اویسی، امیر تحریک اویسیہ پاکستان، سید عبدالوحید شاہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک حرمت رسول،زاہد علی اخوانزادہ، سیکرٹری اطلاعات، اسلامی تحریک پاکستان، ڈاکٹر عبدالرحمان،نائب صدر ہدیہ الھادی طاہر رشید تنولی، مرکزی سیکرٹری مالیات ملی یکجہتی کونسل پاکستان، ڈاکٹر محمد شیر سیالوی، سیکرٹری جنرل جماعت اہل حرم پاکستان، سید لطیف الرحمان شاہ،سیکرٹری رابطہ ملی یکجہتی کونسل، اسرار احمد آفس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان،علامہ عرفان حسین، صاحبزادہ احمد رضا اویسی، و دیگر قائدین شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ پارہ چنار میں دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ آج کے اجلاس میںدستور ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں مجوزہ ترمیم و اضافہ،سالانہ شیڈول سرگرمیوں کی تجویز اور عمل در آمد،ممبر جماعتوں کی فعالیت، غیر فعالیت،۔ دیگر اہم ملک گیر جماعتوں کی شمولیت کے لیے رابطے۔صوبوں میں تنطیموں کے انتخابات کا شیڈول جیسے اہم امور زیر بحث آئے اور مشترکہ طور پر سفارشات تیا رکی گئی ہیں۔
اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا یہ اجلاس پارہ چنار میں دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے ور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری بدترین مظالم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
یہ اجلاس ان مظالم اور سفاکیت پر اسلامی ممالک کے اکثر حکمرانوں کی خاموشی کی بھی مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس زور دیتا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل اور بھارت سے دونوں خطوں کے عوام کو نجات دلانے میں عملی کردار ادا کریں۔اجلاس میں فلسطین و کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔