پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے  کیلئے  درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاج سے اسلام آباد پر لشکر کشی کا تاثر مل رہا ہے،

بغیر اجازت اس قسم کے احتجاج سے ملک میں لاقانونیت کا تاثر ملتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی  کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔