اسلا م آباد(صباح نیوز)سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی، پی ٹی آئی میں موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتیجے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔