اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18فروری کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور(ن)لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے حوالہ سے سخت حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی براہ راست دکھائے جانے کی قرارداد اجلاس کے دوران پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اہم قوانین بھی منظوری کے لئے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ۔ جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسمبلی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
بابر اعوان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کردی گئی ۔ اجلاس18فروری دن11بجے طلب کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے مطالبہ پر مبنی قرارداد پیش کئے جانے کاامکان ہے۔