حج 2025 پر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی


اسلام آباد(صباح نیوز )حجپر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔بدھ کووزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں تاہم درخواست گذار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت ہے۔