وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قلات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وفاقی
 وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا
  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا ہمارا فخر ہیں،لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔