قلات میں دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق


 کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگروں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔   قلات  کی  شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد  نے  حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیاواضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔