اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی باجوڑ کے قیم محمد حمید صوفی کے قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مزید لاشیں برداشت نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی باجوڑ کے قیم محمد حمید صوفی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے محمد حمید صوفی کی شہادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کا قاتل معلوم نہ ہو اس کا قاتل ریاست اور حکومت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے یہاں سیکورٹی ادارے ، خیبرپختونخواہ حکومت ، مرکزی حکومت کیلئے آخری موقع ہے ۔
اس کے بعد ہم مزید لاشیں برداشت نہیں کریں گے،ہمیں قاتل چائیے ، ہمیں امن چائیے اگر باجوڑ کو امن نہیں دے سکتے تو یہ وردیاں ٹینک اور چھاونیاں یہاں سے ہٹاو۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام زمانے سے اپنی جان مال اور مٹی کی حفاظت خود کرتے آئے ہیں، اور آج بھی اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں.