کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم کے سلسلے میں امن کی بحالی ،بارڈرز،کاروبار ،اغواء بدامنی ،نیٹ ورک بندش ،سیکورٹی اداروں اور وفاق کی ناکامی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے اے پی سی کل (ہفتہ)کو منعقدہوگی۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی بلوچستان کاحق دوبلوچستان مہم کے سلسلے میں موجودہ صورتحال ،بم دھماکے ،اغواء برائے تاوان ،دیرینہ سلگتے مسائل کو اجاگراورحل کے لیے بارڈ رز،کاروبار ،تجارت ،نیٹ ور ک بندش ،
ٹرکوں کوجلانے کے خلاف بلوچستان کے تمام حقیقی سیاسی ،جمہوری قیادت ،قبائلی عمائدین ،قوم پرست قائدین،علمائے کرام وکلاء لیڈروں اور دانشوروں کے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بعد نماز ظہرکوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ اے پی سی میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کوئٹہ پہنچیں گے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے بلوچستان کے تمام حقیقی قوم پرست قائدین ،دینی وسیاسی جماعتوں ،قوم پرست پارٹیوں کے قائدین اور وکلاء کو دعوت دیدی گئی ہے۔ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔کانفر نس میں شریک شرکاء وقائدین متفقہ مشترکہ لائحہ عمل تیارکریں گے ۔