بنوں (صباح نیوز)بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،
وجہ جائیداد کا تنازع بتایاگیا ۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔