اسلام آباد (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوااور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقات ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ آفتاب احمد شیرپاؤ نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔لیاقت بلوچ نے آفتاب احمد شیرپاؤ کو منصورہ آنے کی دعوت دی ۔ آفتاب شیر پاؤ نے منصورہ آنے کا عندیہ دیا۔ آفتاب احمد شیرپاؤ جلد وفد کے ہمراہ منصورہ آئیں گے اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کریں گے۔