کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے پشتونخواہ میپ کے دفتر جاکرپشتونخواہ میپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالکبیر افغان،گل خلجی،حفیظ اللہ ترین،ملک عمر خان کاکڑ،صورت خان کاکڑ ودیگررہنمائوں،پشتونخواہ نیپ کے دفتر میں قادر آغا،خوشحال خان کاکڑ ودیگر رہنمائوں اور پی ٹی آئی کے دفتر میں صوبائی دائود خان کاکڑ،عبدالباری بڑیچ دیگررہنمائوں سے ملاقات کرکے باضابطہ طور پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام 16نومبرہفتہ کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کی موجودہ صورتحال،بدامنی ،لاقانونیت ،بے حسی ودیگردیرینہ سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امیر صوبہ زاہداختربلوچ دیگرصوبائی وضلعی رہنما شامل تھے ۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،عبدالرحیم زیارت وال،دائودخان کاکڑ نے کہاکہ سب کو متحد ہوکر بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق ،جان ومال کی حفاظت ،سازشوں اورلوٹ مار کا راستہ روکھناہوگا آل پارٹیزکانفرنس وقت کی ضرورت ہے مسائل کو اجاگر ،حل کی راہ متعین ،سازشوں وبھتہ خوروں کو بے نقاب کرکے مشاورت وتجاویزکی روشنی میں جدوجہد کی راہ ہموار کریں گے جماعت اسلامی نے بروقت اے پی سی کے انعقادکا فیصلہ کرکے احسن قدم اُٹھایاپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ،پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ بلوچستان کیساتھ وفاقی پارٹیوں کے مخلص قائدین کوبلوچستان کے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر ،بھتہ خوری بدامنی کاراستہ روکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے جماعت اسلامی کے اے پی سی میں شمولیت اختیار کرناچاہیے سب ملکر حقوق کے حصول ،بدامنی ،بدعنوانی ختم کرنے اورظلم ناانصافی کا راستہ روکھنے کیلئے جدوجہد کریں گے بلوچستان نوگوایریا بنتاجارہاہے عوام کی جان محفوظ ہیں نہ تجارت وکاروبار،ٹرانسپورٹ اورڈرائیورزمحفوظ ہیں ،حکومت کو قانونی ٹیکس دینے کے باوجودبھتہ خوری،غنڈہ گردی جاری ہے سرحدی تجارت وکاروبار پر قبضہ کیاگیا ہے اس وجہ سے بدامنی ،بے روزگاری ،بدعنوانی بڑھ گئی ہے حالات خراب ترہورہے ہیں تمام پارٹیوں کی قیادت کوبلوچستان کے سلگتے مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے سوچ وبچارکرکے حل کیلئے مشترکہ مخلصانہ جدوجہدکرنا ہوگا بصورت دیگر حالات کنٹرول سے باہر ،بدامنی بدعنوانی اور.ظلم وجبر میں اضافہ ہوگا تمام جماعتوں کے قائدین جماعت اسلامی کے اے پی سی کی حمایت اور بھر پور شرکت کا وعدہ کیا۔