اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیربرائے بحری امورقیصراحمد شیخ سے ڈنمارک کی میرسک لائن کمپنی کے حکام کی اہم ملاقات۔اس موقع پر قیصر احمد شیخ کاکہناتھا کہ ڈنمارک کے وزیرخارجہ میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری لے کر پاکستان آرہے ہیں، ، ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
وزیربحری امورکا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈنمارک کی کمپنی اتنی بڑی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہوئی۔قیصراحمد شیخ کاکہنا تھا کہ سرمایہ کاری پر ڈنمارک کی حکومت اور میرسک لائن کمپنی کا مشکور ہوں،میرسک لائن اور ہمارے درمیان معاہدے سے قبل قوائد و ضبواط طے ہوچکے ہیں۔