کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ،حکمران بلوچستان کو انسان سمجھ کر حقوق دیکر حفاظت یقینی بنائیں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ بدامنی وبدعنوان ختم کرنے کیلئے اہل بلوچستان کو حقوق ،روزگاراورکاروبار کے مواقع دینے ہوں گے مقتدرقوتوں ،حکمرانوں نے ترقی وخوشحالی امن اور روزگار کے حوالے سے بلوچستان کو منصوبہ بندی کیساتھ پیچھے رکھا ہے اسی وجہ سے بلوچستان میں موٹروے ہیں نہ کوئی اور میگاپراجیکٹس۔جدید سفری سہولتیں دی جارہی ہے نہ ہی تعلیم وترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے الٹاقدرتی مواقع سے ملنے والے کاروبار وروزگار پر بھی سختی وپابندی لگائی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ اورقابل مذمت ہے۔دیانت دارقیادت ہو توبلوچستان کا مستقبل روشن ہے ۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں مسلمانوں کو بیدار کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج گوادر میں یوم اقبال تقریب ،اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان بے راہ روی،منشیات بے دینی وبے مقصدیت سے دور رہ کر تعلیم ،کاروبارپر توجہ دیں حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی ہولیات فراہم کریں اسلامی تعلیمات پر توجہ دیکر اپنی واپنی خاندان وخاندانی نظام کی حفاظت کریںقرآن سے تعلق مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
بلوچستان وسائل معدنیات سے مالامال نصف پاکستان ہے مگر حکمران بلوچستان سے صرف کمانے کے چکر میں ہے بلوچستان کی ترقی عوامی اجتماعی مسائل ،نوجوانوں کوروزگار دینے ،عوام کو امن ترقی دینے سے انہیں کوئی سروکارنہیں۔زندہ لوگوں کو لاپتہ کرنے ،بدامنی اور بدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان،نوجوان اورتاجرمایوس ہیں ،مزدوروں لاتعلق افراد کو ٹارگٹ کرناانسانیت دشمنی ،سفاکیت اور درندگی ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمران اہل بلوچستان کی جان ومال کی حفاظت ،روزگار وکاروبار کے مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
انشاء اللہ اہل بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے عوام جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاسل کرکے جدوجہد میں عملی طور پر ساتھ دیں جماعت اسلامی بلوچستان سے نفرتوں تعصب وظلم کاخاتمہ چاہتی ہے امن وانصاف بحال ہوگاتوعوام خوش ہوں گے ۔جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے جہاں قیادت کی تبدیلی کا باقاعدہ ایک منظم طریقے کار موجود ہے #