کوئٹہ (صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے کوئٹہ دھماکہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔پاکستان ریلوے کی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کی نوعیت خود کش لگتی ہے،دھماکے کے وقت پلیٹ فارم نمبرایک پر کوئی ٹرین موجود نہیں تھی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا کہ جعفر ایکسپریس نے ساڑھے 8 بجے پلیٹ فارم نمبر 1 پرپہنچنا تھا،دھماکے سے پلیٹ فارم نمبر2 پرموجود مسافر محفوظ رہے،دھماکے کی نوعیت خودکش لگتی ہے،دھماکہ کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول آفس سے 8 بج کر 40 منٹ پرموصول ہوئی۔
ترجمان ریلوے نے کہا کہ ڈی ایس پی اسپیشل برانچ ریلوے شاہد نوازودیگرریلوے عملہ موقع پرموجود ہے،دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ ڈی سی سعد بن اسد نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،ریلوے سٹیشن کی سکیورٹی کی ذمہ داری ریلوے پولیس کی ہے،انتظامیہ الرٹ جاری کرتی ہے تو اس کا کچھ مقصد ہوتا ہے،ریلوے کی سکیورٹی کا آڈٹ کیا جائے گا،دہشت گرد اوپن راستے سے ریلوے سٹیشن کے اندر آیا۔کوئٹہ آئی جی ریلوے پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریلوے سٹیشن پر اٹھارہ پولیس اہلکار تعینات تھے،کہاں پر سکیو رٹی لیپس تھا ،دیکھ رہے ہیں۔