مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں میں میجر سمیت دو بھارتی فوجیوں کی خود کشی


سری نگر(کے پی آئی)  مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک میجر سمیت دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی ہے ۔ جمعہ کوضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی ہے۔فوجی میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگدارمیں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔

گزشتہ روز ضلع کٹھوعہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔ بی ایس ایف کی159بٹالین کے اہلکار نے ضلع کے علاقے بوبیا میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ خود کشی کے ان دو واقعات  سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 611ہو گئی ہے ۔