ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے انڈونیشیا ہم منصب سوگیونو سے ٹیلی فونک پررابطہ کیا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نومنتخب انڈونیشی وزیرخارجہ سوگیونو سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی علاوہ ازیں مسئلہ کے حل کے لئے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔